ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی ساتھی روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کے مطابق وہ تقریباً ایک سال قبل خاموشی سے الگ ہو گئے تھے۔
دونوں اپنے 8 سالہ بیٹے کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ میل گبسن کے 60 سال کی عمر میں پیدا ہونے والے نویں بچے کی ماں روزالینڈ راس تھیں، جبکہ ان کے سابقہ ازدواجی تعلقات سے سات بچے ہیں۔
ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے
