متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فجیرہ، راس الخیمہ اور ام القیون میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راس الخیمہ کے پہاڑی علاقے جبل جیس میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
خراب موسم کے باعث حکومت نے سرکاری اداروں میں ورک فرام ہوم نافذ کیا تھا اور نجی شعبے کو بھی ریموٹ ورک کی ہدایت دی گئی، جس کے تحت صرف ضروری عملہ دفاتر میں موجود رہا۔
یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

