مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات پر سوالات اٹھاتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملوں کے ذمہ داروں اور سیکیورٹی ناکامیوں پر وضاحت دی جائے۔ ممتا بنرجی کے مطابق داخلی سلامتی میں ناکامی کی صورت میں وزیر داخلہ کو اخلاقی طور پر عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انتخابات کے قریب ایسے بیانات دیے جاتے ہیں جبکہ بنگال سے دراندازی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔
سیکیورٹی ناکامی پر ممتا بنرجی کا امیت شاہ سے جواب اور استعفیٰ کا مطالبہ

