جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی تعطیلات کے دوران ایک بینک کے والٹ سے تقریباً 3 کروڑ یورو مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیں۔ واردات اسپارکاسے سیونگز بینک میں پیش آئی جہاں چور انتہائی منظم طریقے سے محفوظ والٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے قریبی پارکنگ ایریا کے راستے بینک تک رسائی حاصل کی والٹ میں سوراخ کیا اور ہزاروں سیف ڈپازٹ باکسز خالی کر کے فرار ہو گئے۔
تفتیش کار اس ڈکیتی کو پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

