نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید تاخیر کے بعد بالآخر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔ پرواز کو گزشتہ روز سہ پہر روانہ ہونا تھا مگر بار بار وقت تبدیل ہونے کے باعث مسافروں کو طویل انتظار کرنا پڑا۔
مسافروں کے مطابق وہ دو پہر سے ایئر پورٹ پر موجود رہے اور احتجاج کے بعد انہیں رات قریبی ہوٹل میں منتقل کیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ نے تاخیر کی وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی۔
نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

