گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ماضی میں وہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچاتی رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی قسم کی بات چیت ہوئی بھی تو اس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی شامل نہیں ہوگی اور کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
فیصل کنڈی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخصیت کے مفاد میں صوبے کو نقصان پہنچایا اور اسے اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب اشتعال انگیز بیانات دیے جاتے ہیں، جو خود پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کو ظاہر کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی پر بھروسہ ممکن نہیں، فیصل کریم کنڈی

