کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کیا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ بسیں ملیر سے شارع فیصل تک چلیں گی، جن کا روٹ تقریباً 22 کلومیٹر طویل ہے اور کرایہ 80 سے 120 روپے رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق عوامی سہولت کے لیے بسوں کے کرایوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے اور مستقبل میں اس سروس کو شہر کی دیگر سڑکوں تک پھیلایا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کا مقصد نئے سال میں سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے، جبکہ کراچی کی سڑکوں اور صنعتی علاقوں کی بہتری کے لیے بھی بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کی نئی سہولت، ڈبل ڈیکر بسیں سڑکوں پر

