لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونرشپ سے متعلق کارروائیوں کے خلاف دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام درخواستیں مزید غور کے لیے فل بینچ کے سپرد کر دیں۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف اضلاع میں قائم ڈی آر سی کمیٹیاں غیر قانونی طور پر جائیدادوں پر قبضے کروا رہی ہیں اور ان کا کیس دیگر درخواستوں سے مختلف نوعیت کا ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی متعلقہ ایکٹ کو معطل کر چکے ہیں، جس کے باعث عدالت نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو فل بینچ ہی سنے گا۔
پراپرٹی قوانین کے خلاف درخواستیں فل بینچ کو منتقل

