ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کافی میں موجود کیفین، پیٹ کے ای-کولی بیکٹیریا میں ایسی تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہے جو اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھاتی ہیں۔ تحقیق میں واضح ہوا کہ کیفین براہِ راست دوا پر اثر نہیں ڈالتی، بلکہ بیکٹیریا میں ایک مخصوص جین کو متحرک کرتی ہے، جو سیپروفلوکسین جیسی دوا کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔ تاہم یہ اثر ہر بیکٹیریا پر نہیں بلکہ صرف مخصوص اقسام پر ہوتا ہے۔

