کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عندیے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا کہ اس فیصلے کے بعد امریکا کے لیے کینیڈا سے تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔
دوسری جانب برطانیہ نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر پیش رفت نہ کی تو ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا جائے گا۔

