ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہو سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی...

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

مسلم ممالک کی ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق

سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی مسلم ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں اس منصوبے کو خطے میں استحکام اور جنگ بندی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنے، یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی آزادی، اسرائیلی فوج کا انخلا اور غزہ کی دوبارہ تعمیر جیسے نکات شامل ہیں۔

مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر نہیں کیا جائے گا، جبکہ بین الاقوامی اداروں کو غزہ میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔ وزرائے خارجہ نے منصوبے کو دو ریاستی حل اور پائیدار امن کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔