2025 کے معیارِ زندگی انڈیکس میں جدہ دنیا کے بہترین شہروں میں 74 ویں اور عرب دنیا میں مسقط کے بعد دوسرے نمبر پر آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جدہ سعودی عرب کا سب سے اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والا شہر ہے جس کی بڑی وجہ سکیورٹی، ہیلتھ کیئر، انفراسٹرکچر اور جدید سہولتوں کی دستیابی ہے۔
وزارت بلدیات و ہاؤسنگ اور جدہ میونسپلٹی نے وژن 2030 کے تحت متعدد منصوبے مکمل کیے، جن میں کورنیش کی ترقی، واکنگ ٹریک، سائیکلنگ پاتھ، بچوں کے کھیل کے مقامات، فنکارانہ مجسمے اور 445 پارکس شامل ہیں۔ ان اقدامات سے شہریوں اور سیاحوں کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

