بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے صرف دوسرے ماہ میں ہی کرکٹر یوزویندر چاہل کی بے وفائی سامنے آگئی تھی۔
ایک شو میں گفتگو کے دوران دھناشری نے بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہی انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ رشتہ آگے نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشیوں کے باوجود ہمیشہ سابق شوہر کی عزت کا خیال رکھا۔
طلاق کے بعد رقم مانگنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیحدگی باہمی رضا مندی اور جلد بازی میں ہوئی تھی۔

