پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں، جس کے باعث بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف سمیت کئی کھلاڑی متاثر ہوں گے۔
پی سی بی کے سی او او سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جاری شدہ این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے اگلے ہی دن سامنے آیا۔
