چینی اور امریکی صدور کی بوسان میں ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر عائد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ ٹیرف 57 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات نہایت مثبت رہی اور دونوں رہنماؤں نے کئی اہم فیصلے کیے، جن میں نایاب معدنیات کے معاملات طے پا گئے ہیں اور سویابین کی خریداری فوری شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
صدر کے مطابق، چین فینٹی نائل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کرے گا، جبکہ اس پر عائد ٹیرف بھی 20 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں چینی صدر بھی امریکا کا دورہ کریں گے۔
