سعودی عرب اور فرانس کی قیادت میں اقوام متحدہ میں جاری بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل، فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، حماس سے ہتھیار ڈالنے، اور غزہ و مغربی کنارے کو فلسطینی اتھارٹی کے تحت دوبارہ متحد کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔
بین الاقوامی شراکت داروں جیسے مصر، قطر، امریکہ، یورپی یونین اور دیگر نے اعلامیے کی توثیق کرتے ہوئے مسئلے کے سیاسی حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب اور فرانس کا نیویارک اعلامیہ: غزہ میں جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر عالمی زور

