سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے تیراہ متاثرین کے معاوضے میں مبینہ چار ارب روپے کی کرپشن پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کے ساتھ سیاسی بیان بازی نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیراہ کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو صوبائی حکومت کی واضح ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ناقابلِ فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تیراہ متاثرین کے معاوضے پر سیاسی بیان بازی افسوسناک، صوبائی حکومت بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے: چودھری شجاعت حسین
