وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود ایک مدبر سیاسی رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین۔
