ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

سیول میں سعودی لائبریری کا مصنوعی ذہانت اور ترجمے پر عالمی سمپوزیم

سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری 30 ستمبر کو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں “مصنوعی ذہانت اور ترجمہ: مواقع اور چیلنجز” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کرے گی۔ اس تقریب میں سعودی عرب، مراکش اور جنوبی کوریا کے ماہرین شرکت کریں گے۔

یہ پروگرام “کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایوارڈ فار ٹرانسلیشن” کا حصہ ہے، جہاں ترجمے میں مصنوعی ذہانت کے عملی اطلاق، اخلاقیات، کاپی رائٹ مسائل اور ذمہ دارانہ حکمتِ عملی جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

سیشنز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز، انسانی و مشینی ترجمے کا امتزاج، عربی زبان کے چیلنجز اور ثقافتی پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوگی۔ ماہرین اس بات پر زور دیں گے کہ جدید ٹیکنالوجی ترجمے کے شعبے میں نئی راہیں کھول سکتی ہے اور معیار کو بہتر بنا سکتی ہے۔