بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی 43 ویں سالگرہ پر ان کی بیٹی راحا نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا پیارا کارڈ دیا، جس میں لکھا تھا: “دنیا کے سب سے اچھے پاپا کو سالگرہ مبارک ہو۔”
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر یہ کارڈ اور چند خاص تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک تصویر میں رنبیر اور راحا ہاتھوں میں سالگرہ کا کیک تھامے نظر آتے ہیں۔
رنبیر نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بتایا کہ بیٹی نے انہیں تحفے میں 43 بوسے دیے، جو ان کے لیے سب سے قیمتی تحفہ ہے۔
یاد رہے راحا نومبر 2022 میں پیدا ہوئی تھی، جبکہ رنبیر اور عالیہ نے فلم برہماسترا کی شوٹنگ کے دوران ڈیٹنگ شروع کی اور اسی سال شادی کی تھی۔

