شہر قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ حبس کے باعث گرمی کی شدت 43 ڈگری سے زائد محسوس ہوگی۔
ماہرِ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہیں اور مضافاتی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بادل بننے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 ستمبر کو شہر میں کہیں کہیں بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ہوا کا موجودہ کم دباؤ بھارتی گجرات میں ہے جو شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں بدل سکتا ہے اور اس کے اثرات بحیرۂ عرب تک پہنچ سکتے ہیں۔

