سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں، جو اُن کے مطابق پائیدار جمہوریت کے حامل ممالک میں سے ایک ہے۔
اپیک سی ای او سمٹ سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا قریبی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ جلد مکمل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا امریکی ہتھیار خرید رہا ہے اور جہاز سازی کے شعبے میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، اگلی سہ ماہی میں 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ متوقع ہے، جبکہ چین کے صدر سے بھی ممکنہ ملاقات کی اُمید ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید بہتر بن سکیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے صدر سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار
