تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور افغان وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور باہمی امور پر گفتگو کی۔ محسن نقوی نے زور دیا کہ پاک افغان مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہییں۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ پاکستانی حکام کے مطابق طالبان سرحد پار دہشت گردی روکنے کی ضمانت دینے سے گریزاں رہے، تاہم پاکستان نے مؤقف اپنایا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تہران میں پاک افغان وزرائے داخلہ کی ملاقات، اختلافات بات چیت سے حل کرنے پر زور
