راولپنڈی پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ جاتلی اور تھانہ مورگاہ میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں افغان شہری زاہد خان اور محمد امین نامزد ہیں جو ویزا یا قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے ان پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی ہے جنہوں نے بغیر اندراج کے افغان باشندوں کو کرایہ پر رہائش فراہم کی۔
