بھارت میں نپاہ وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اب تک نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
نپاہ وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال پر نظر رکھیں، تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ رہیں اور وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل کریں۔
پاکستان میں نپاہ وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، سندھ حکومت کی ایڈوائزری
