ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی غیر سلیکشن پر آسٹریلوی سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ حیران ہیں۔
بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کر ایرون فنچ نے کہا کہ وہ ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں، لیکن کبھی کبھار تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔ فنچ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہے، خاص طور پر فلیٹ پچز پر اور حارث اس حوالے سے مؤثر بولر ہیں۔
مائیکل کلارک نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ منتخب کرتے وقت کنڈیشنز اور کھلاڑی کے رول کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کلارک نے واضح کیا کہ بی بی ایل میں حارث کا رول یہاں اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے مکمل طور پر مناسب نہیں لگتا، اور فارم بھی اہم معیار ہے۔
حارث رؤف کی غیر سلیکشن پر کلارک اور فنچ بھی حیران
