کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں شادی شدہ جوڑا جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک را بگیر بھی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق مقتولین نے حال ہی میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد پر حملے کا الزام ہے اور ابتدائی کارروائی میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واقعے کا مقدمہ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ آئی جی سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کراچی میں مبینہ غیرت کے نام پر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق
