اداکارہ مایا علی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران پہلی بار اعتراف کیا کہ ان کی محبت کامیاب نہیں ہوسکی۔ شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ صرف معاشرتی دباؤ کی وجہ سے شادی نہیں کر سکتیں، بلکہ تب ہی یہ قدم اٹھائیں گی جب انہیں صحیح ساتھی ملے گا۔
مایا علی کا کہنا تھا کہ شادی ایک بڑا فیصلہ ہے جس میں دو خاندان جڑتے ہیں، اس لیے اس میں کنیکشن ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محبت تو ہوئی تھی مگر اسے نبھانا ممکن نہیں رہا۔ ان کے مطابق محبت کرنا آسان ہے لیکن اسے قائم رکھنا سب سے مشکل ہے۔

