شارجہ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دیا تو پاکستان کے کپتان سلمان آغا یہ جملہ سن کر مسکرا دیے۔ ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے میں قید ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سیریز میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ایونٹ 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں جاری رہے گا، جبکہ فائنل کے بعد ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔

