بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور حالیہ بارشوں کے بعد پنجاب کے تین بڑے دریا بپھر گئے، جس نے 39 سال کا بدترین سیلاب برپا کردیا۔ وزیر آباد، قصور، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، بہاول نگر، منڈی بہاؤالدین، کمالیہ اور دیگر کئی اضلاع کے دیہات اور قصبے ڈوب گئے۔ گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے والے متاثرین اپنی قیمتی چیزیں اٹھا کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔
کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ عارضی بند بھی ٹوٹ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فضائی جائزہ لیا اور امدادی کارروائیوں کی ہدایت دی۔ اس وقت مقامی رضاکار، ریسکیو ٹیمیں، پاک فوج اور رینجرز متاثرین کو نکالنے اور امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔

