میکسیکو سٹی میں ایوانِ بالا کا اجلاس امریکی فوجی مداخلت پر بحث کے دوران ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا۔ اپوزیشن رہنما الیخاندرو مورینو کو تقریر کا موقع نہ ملا تو انہوں نے سینیٹ کے صدر جیراڈو نورونیا سے الجھ کر ہاتھاپائی شروع کر دی۔
وائرل ویڈیوز میں سینیٹرز کو ایک دوسرے پر مکّے برساتے اور زمین پر گراتے دیکھا گیا۔ نورونیا نے اپوزیشن پر جتھہ بندی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا جبکہ مورینو نے مؤقف اختیار کیا کہ اصل اشتعال حکومتی ارکان نے دلایا اور اپوزیشن کو جان بوجھ کر بولنے سے روکا گیا۔

