پولینڈ کے شہر راڈوم میں فضائیہ کا ایف-16 جنگی طیارہ ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طیارے کو بیرل رول کرتے ہوئے اچانک زمین پر گرتے اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق حادثہ 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس کے طیارے کو پیش آیا، تاہم کوئی شہری متاثر نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد ایئر شو منسوخ کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

