ذات صلة

جمع

سعودی عرب: نجی شعبے کے ملازمین کے لیے حج چھٹیوں کے ضوابط واضح

سعودی وزارتِ افرادی قوت نے نجی شعبے کے ملازمین...

گوری سپراٹ کے ساتھ خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں، عامر خان کا اظہار

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ...

عامر خان کا بڑا اعلان، فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل زیرِ تیاری

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مداحوں کو خوشخبری...

رومان رئیس نے بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے...

سعودی عرب: نجی شعبے کے ملازمین کے لیے حج چھٹیوں کے ضوابط واضح

سعودی وزارتِ افرادی قوت نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے حج چھٹیوں کے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ وزارت کے مطابق ملازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے 10 سے 15 دن کی بامعاوضہ چھٹی دی جا سکتی ہے، جس میں عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہوں گی۔
شرائط کے مطابق ملازم کو اپنے ادارے میں کم از کم دو سال مکمل سروس ہونا ضروری ہے اور یہ سہولت زندگی میں صرف ایک بار حاصل کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس سے قبل حج نہ کیا ہو۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ چھٹیوں کی منظوری اور ملازمین کی تعداد کا تعین آجر اپنی ضروریات کے مطابق کرے گا۔