سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کا سادہ نسخہ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کھانے میں اعتدال رکھو اور ’36 نان‘ کھانے سے پرہیز کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹ رہنے کا راز خود پر قابو اور متوازن خوراک میں ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پنجابی انداز اور کھری باتوں کو خوب سراہا۔

