پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 908 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز کے اختتامی 1 لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس سے خاصا زیادہ ہے۔ دن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار 296 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی گیا۔

