اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے چہرے میں تبدیلی اور آئی برو لفٹ کی افواہوں کی وضاحت دے دی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی باتوں کے جواب میں ماہرہ نے ایک ویڈیو میں مسکراتے ہوئے کہا کہ “میں نے کوئی آئی برو لفٹ نہیں کروائی، بس اپنی بھنویں قدرتی طور پر اٹھا سکتی ہوں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ فلم نیلوفر کی تشہیری تقریب میں ان کے میک اپ آرٹسٹ نے بالوں کے ذریعے “لفٹ لک” دینے کے لیے ایک ہیر اسٹائل تکنیک استعمال کی تھی جو مکمل درست نہیں ہوئی۔
مداحوں نے ماہرہ کے پرسکون اور مثبت انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سادگی اور سچائی کی وجہ سے سب کی پسندیدہ ہیں۔
ماہرہ خان نے آئی برو لفٹ کی خبروں کی تردید کردی

