اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے واضح کیا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام مغویوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔
اپنے فوجیوں سے خطاب میں جنرل ضمیر نے کہا کہ فوج ماضی کے تجربات سے سیکھ رہی ہے اور اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
