استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات تیسرے روز بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے منطقی مطالبات پر قائم ہے، تاہم افغان وفد انہیں مکمل طور پر تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طالبان وفد مسلسل کابل انتظامیہ سے ہدایات لے رہا ہے، جس کے باعث مذاکرات میں تعطل پیدا ہو رہا ہے۔
میزبان ممالک نے بھی پاکستان کے مؤقف کو معقول قرار دیا ہے اور افغان فریق کو نرمی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی
