وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان کسی بھی قسم کے اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر پہلے ہی اتفاق تھا کہ کشمیر حکومت میں تبدیلی ضروری ہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اتحاد نظام کو چلانے کے لیے جاری رہے گا۔
