صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں ACE منی ٹرانسفر جیسے اداروں کا کردار قابلِ تعریف ہے جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو محفوظ، تیز اور شفاف مالی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران اوورسیز سرمایہ کاری کے فروغ، فلاحی منصوبوں اور گرین پاکستان مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو معاشی استحکام اور سماجی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر نے 2025 میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا: چوہدری شافع حسین
