وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (GLMC) میں شرکت کرتے ہوئے جدید لیبر پالیسیوں، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور عالمی معیار کے مطابق نظام اپنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے لیبر مارکیٹ میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی نظام اور ہنر کو روزگار سے جوڑنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے وزرا اور نمائندوں سے ملاقاتوں میں لیبر معاہدوں، اسکل پارٹنرشپ اور حکومتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عالمی لیبر مارکیٹ میں فعال شراکت داری واضح ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس میں شرکت، پاکستان کے جدید لیبر وژن کا بھرپور اظہار
