تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے کیس میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔
واقعہ بانر جی روڈ پر ایک جھگڑے کے بعد پیش آیا، جہاں متاثرہ نوجوان کو مبینہ طور پر گاڑی میں روک کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے اب تک تین افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں اداکارہ کا ایک قریبی دوست بھی شامل ہے۔ وائرل ویڈیوز میں لکشمی کو بھی بحث و تکرار میں شامل دیکھا جا سکتا ہے۔

