پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ انڈر 15 سے انڈر 19 کھلاڑیوں کو نہ صرف کرکٹ کی تربیت دی جائے گی بلکہ ان کی تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا۔
سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان کی اکیڈمیز میں بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیمی سہولت فراہم کی جائے گی، جہاں سیالکوٹ انڈر 15، فیصل آباد انڈر 17 اور ملتان انڈر 19 کے لیے مخصوص ہوں گی۔ بچوں کا انتخاب ریجنل پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اسکول و کالج کے داخلوں سمیت تمام تعلیمی اخراجات پی سی بی ادا کرے گا جبکہ کراچی اکیڈمی ویمن کرکٹرز اور شاہینز ٹیموں کے لیے استعمال ہوگی۔

