وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ اس دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے دریاؤں میں طغیانی اور جاری ریسکیو کارروائیوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر ریلیف اور بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ حکام کے مطابق نارووال میں دونوں رہنماؤں کو مزید تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

