ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو (FII 9) کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے، جو 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ “خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدیں” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار اور ماہرین شریک ہیں۔
کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر اقتصادی تعلقات، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی پر بھی غور کیا جائے گا۔
ایونٹ میں 8 ہزار سے زائد شرکاء اور 650 اسپیکرز مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے، جن میں مصنوعی ذہانت، عالمی معیشت، اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز شامل ہیں۔
