اداکارہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم نیلوفر کی تشہیر کے دوران چہرے کی تبدیلی کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ کے چہرے کے خدوخال پہلے سے مختلف دکھائی دے رہے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید انہوں نے بوٹوکس یا فلرز کا سہارا لیا ہے۔
کئی صارفین نے ان کے نئے روپ پر طنزیہ تبصرے کیے جبکہ کچھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے اپنی قدرتی خوبصورتی کھو دی ہے۔
تاہم ماہرہ خان کی جانب سے ان افواہوں پر اب تک کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
ماہرہ خان کے بدلے ہوئے چہرے پر مداحوں کی تنقید، بوٹوکس کی افواہیں گردش میں

