پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 669 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 1,62,634 پوائنٹس پر آ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس 1,63,308 کی بلند ترین اور 1,61,766 کی نچلی سطح تک پہنچا۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 1,63,304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
