پاکستانی اداکارہ Sarah Ameer نے شوبز میں کم بیک کے بعد بھارتی اسٹار Kareena Kapoor Khan سے مشابہت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید توجہ حاصل کی، تاہم اس کے ساتھ انہیں حسد اور تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
سارہ عمیر 2000ء کی دہائی کے آغاز سے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد معروف اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ ہدایتکار Mohsin Talat سے شادی کے بعد انہوں نے اداکاری سے وقفہ لیا اور اپنے خاندان اور بچوں پر توجہ دی۔
اب وہ دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں متحرک ہیں، نئے پراجیکٹس سائن کر رہی ہیں اور مختلف تقریبات میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
کم بیک کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شکل و صورت کو کرینہ کپور خان سے مشابہ قرار دیا، کئی صارفین نے کہا کہ وہ بالکل بالی ووڈ اسٹار جیسی لگتی ہیں۔ سارہ نے اس موازنہ کو مثبت انداز میں لیا اور کرینہ کے مشہور گانوں پر چند مزاحیہ ویڈیوز بھی بنائیں، جو مداحوں میں بہت مقبول ہوئیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں سارہ عمیر نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ خود کرینہ کپور خان کو پسند کرتی ہیں اور یہ موازنہ مداحوں کی جانب سے ہوا، نہ کہ انہوں نے خود تشہیری مہم چلائی۔
سارہ نے مزید کہا کہ جہاں بہت سے مداحوں نے ان کی تعریف کی، وہیں کچھ خواتین صارفین کی جانب سے حسد پر مبنی منفی تبصرے بھی دیکھے گئے، لیکن انہوں نے ان منفی ردعمل کو سنجیدگی سے لیے بغیر ہنسی میں اڑا دیا اور پورے معاملے کو مثبت انداز میں ہینڈل کیا۔
