بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ ستلج، راوی اور چناب میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ گجرات میں دریائے چناب کا پانی کری شریف حفاظتی بند کو عبور کرتے ہوئے سڑکوں اور دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جو 2014 کے تباہ کن سیلاب کی یاد تازہ کر رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ٹریفک معطل اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
