فیفا نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (AIFF) پر شدید مایوسی ظاہر کرتے ہوئے معاملات درست کرنے کی ہدایت دی ہے اور 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ فیفا نے واضح کیا کہ فیڈریشن کو حکومتی یا کسی بھی تھرڈ پارٹی کے اثر و رسوخ سے آزاد ہو کر چلانا ہوگا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اے آئی ایف ایف اپنے ترمیم شدہ آئین کو سپریم کورٹ سے منظور کروائے اور جنرل کونسل سے اس کی توثیق کرے، بصورت دیگر فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے معطلی سمیت سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
